data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد درآمدی ٹیکس عاید کرنے کی منظوری کے فوراً بعد سے ہی مارکیٹ میں موجود سولر پنیلز کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے مارکیٹ میں پہلے سے درآمد شدہ پینلز کی قیمت میں کئی روپے کا اضافہ کردیا۔

کراچی کی سولر مارکیٹ میں اس وقت سولر پینل کی پر واٹ قیمت میں کم از کم 5 روپے سے 7 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 7000 روپے سے 29500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی عوام سے ہرچیز پر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس پر مزید ظلم ڈھاتے ہوئے سولر پر مزید بھاری ٹیکس عاید کرکے غریب عوام کے بجلی کے ناجائز بھاری بلوں سے بچنے کا راستہ بھی بند کیا جارہا ہے۔

ایک خریدار کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ایک بڑی پلیٹ خرینے کے پیسے جمع کیے تھے، عیدالاضحیٰ سے قبل لینی تھی، تب اس کی قیمت 23 ہزار روہے سے 24000 روپے تک تھی، لیکن دکانداروں کے مطابق عید سے قبل مال شاٹ ہوگیا، یا کسی ایک کے پاس تھی تو اس کا ریٹ 25000 سے 26000 روپے تک تھا، کچھ دکانداروں نے مشورہ دیا کہ کچھ دن رک جائیں عید کے بعد نیا اسٹاک آئے گا ریٹ کم ہوجائیں گے تب لے لینا۔ میں نے انتظار کیا اور اب مارکیٹ آیا ہوں تو نیا ریٹ 27 ہزار 500 سے 29 ہزار 500 روپے تک ہوگیا ہے۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی 10 جون کو ٹیکس لگانے کا اعلان ہی کیا ہے اور 11 جون سے دکانداروں نے پہلے دے درآمد شدہ سولر پینلز پر ٹیکس عاید بھی کردیا، اس ملک اور شہر میں کہیں کوئی قانون نہیں ہے، تمام قانون عوام کو دبانے اور اس کا سانس نکالنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔  اس ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو کسی بھی مارکیٹ میں قیمتوں کا تعین یا ان پر عملدرآمد کراسکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں روپے تک

پڑھیں:

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، ابھی فنڈ پر 100 روپے ٹیکس لگتا ہے، 25 سال بعد یہ سو روپے بڑھتے بڑھتے 550 روپے ہو جائیں گے، مطلب کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جو فوائد ملتے ہیں وہ نہیں ملیں گے۔

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل عاصمہ حامد نے مؤقف اپنایا کہ مقننہ نے پروویڈنٹ فنڈ والوں کو سپر ٹیکس میں کسی حد تک چھوٹ دی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سیکشن 53 ٹیکس میں چھوٹ سے متعلق ہے، فنڈ کسی کی ذاتی جاگیر تو نہیں ہوتا ٹرسٹ اتھارٹیز سے گزارش کرتا ہے اور پھر ٹیکس متعلقہ کو دیا جاتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپر ٹیکس کی ادائیگی کی ذمہ داری تو شیڈول میں دی گئی ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، ایک مثال لے لیں کہ ابھی فنڈ پر 100 روپےٹیکس لگتا ہے، 25 سال بعد یہ سو روپے بڑھتے بڑھتے 550 روپے ہو جائیں گے، مطلب یہ کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جو فوائد ملتے ہیں وہ نہیں ملیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکنڈ شیڈول میں  پروویڈنٹ فنڈ پر سپر ٹیکس سمیت ہر ٹیکس ہر چھوٹ ہوتی ہے۔

جسٹس جمال خان نے ایڈیشنل اٹارنی جزل سے مکالمہ کیا کہ  یہ تو آپ  محترمہ کو راستہ دکھا رہے ہیں، عاصمہ حامد نے مؤقف اپنایا کہ مقننہ حکومت کے لیے انتہائی اہم سیکٹر ہے، ٹیکس پئیرز اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ایک حصہ اور سیکشن فور سی کو اکھٹا کرکے پڑھ رہے ہیں، شوکاز نوٹس اور دونوں کو اکھٹا کر کے پڑھ کر وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ سپر ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہیں۔

عاصمہ حامد  نے دلیل دی کہ جس بھی سال میں اضافی ٹیکس کی ضرورت ہو گی وہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ بتائے گا، ایک مخصوص کیپ کے بعد انکم اور سپر ٹیکس کم ہوتا ہے ختم نہیں ہوتا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی  نے ریمارکس دیے کہ آج کل تو ہر ٹیکس پیئر کو نوٹس آ رہے ہیں کہ ایڈوانس ٹیکس ادا کریں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپر ٹیکس ایڈوانس میں کیسے ہو سکتا ہے، ایڈوانس ٹیکس کے لیے کیلکولیشن کیسے کریں گے۔

عاصمہ حامد نے کہا کہ مالی سال کا پروفیٹ موجود ہوتا ہے اس سے کیلکولیشن کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 989 تک پہنچ گئیں
  • جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ