فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد پاکستان میں اسے مثبت پیشرفت اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان مخالف حلقوں میں اس پیشرفت پر واضح تشویش دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون سے 14 جون تک جاری رہنے والی امریکی فوجی تقریبات کے آخری روز شریک ہوں گے، ان کی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں یا کسی مجوزہ معاہدے یا بریفنگ کا باقاعدہ شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں عالمی سطح پر فوجی اور سیاسی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے، جہاں مشترکہ تعاون، دفاعی حکمت عملی اور بین الاقوامی امن و سلامتی جیسے اہم موضوعات زیرِ غور آئیں گے۔
فیلڈ مارشل کو امریکی دعوت پر بھارت کے بعض عسکری اور میڈیا حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں اس پیش رفت کو امریکی اسٹرٹیجی میں پاکستان کے ممکنہ کردار سے تعبیر کیا جا رہا ہے، جو خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے جس میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان داخلی و خارجی سطح پر متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور امریکا کے ساتھ عسکری تعاون اور تعلقات میں وسعت پاکستان کی سفارتی پوزیشن کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی رہا ہے
پڑھیں:
گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے زمبابوے کے سفیرTitus M. J. Abu Basutu نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ سفارتی تعلقات، تجارتی تعاون اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔زمبابوے کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔(جاری ہے)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے زمبابوے سمیت افریقی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی و تجارتی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے تاکہ ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکی․ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔