’ساتھ کام نہیں کر پائیں گے‘، خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے عندیہ دیا ہے کہ شاید وہ مستقبل میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کریں۔
خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم حنیف نے ان سے ہمایوں سعید کے متعلق سوال کیا کیونکہ ماضی میں دونوں نے مشہور پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ سپر ہٹ ثابت ہوئے۔
میزبان نے سوال کیا کہ خلیل الرحمن قمر لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں ایسا کیوں ہے جس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے اب نہ رہیں، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے میری کانپیں ٹانگتی ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم اب زیادہ کام نہیں کر پائیں گے۔
فلم انڈسٹری کی زوال پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ پنجابی کے بغیر اردو فلم کا چلنا ممکن نہیں ہے، انہوں نے پنجابی فلموں کے خاتمے کو زوال کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجابی فلموں کا معیار ہدایت کاروں نے خود خراب کیا ہے کیونکہ اس میں غنڈوں و بدمعاشوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کیا ہے، جن میں مشہور ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ اور فلمیں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے خلیل الرحمن قمر ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے خلیل الرحمن قمر ہمایوں سعید ہمایوں سعید ساتھ کام انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
وزیر بلدیات کی صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کا ہدایت
کمیٹی اجلاس سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخدوش یاخطرناک قراردی گئی عمارتوں کا سروے تیز کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےایک ایک رکن کو مدعو کرکے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے متعلقہ محکموں کو صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خالی کرائی گئی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت مخدوش اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمشنر کراچی اور ڈی سی جنوبی نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کہا کہ لیاری اور صدر زون میں سروے کے کام کا آغاز کردیا، جن 59 عمارتوں کو خالی کروایا گیا اس کے متاثرین کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرلی۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخدوش یاخطرناک قراردی گئی عمارتوں کا سروے تیز کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےایک ایک رکن کو مدعو کرکے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کے سامنے تمام زمینی حقائق اور اقدامات پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رکن کو مدعو کیا جائے گا، آئندہ اجلاس کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔