ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، کتنے کروڑ کمائے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔
دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔
رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وہی اس میں ہیرو کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک خود ساختہ ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جُڑ جاتا ہے اور ان کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوجاتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: لو گرو
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔