بلوچستان میں زمین لزر گئی، 3.6 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 3.6 بتائی جارہی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز چمن سے 15 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلومیٹر اور گہرائی55 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز مسلسل الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔