ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یورپ، چین اور امریکا کو برقی گاڑیوں کے لیے لیتھیئم کی مقامی سطح پر پیداوار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شینگھائی کی ایسٹ چائنا نارمل یونیورسٹی اور سوئیڈن کی لُنڈ یونیورسٹی کے محققین نے اس متوقع بحران کی نشان دہی کی جو ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے لیے تعین کیے گئے اہداف کے حصول میں مزید تاخیر کا سبب ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ 2030 تک مقامی سطح پر لیتھیئم کی پیداوار کو 10 گُنا تک بڑھا دینے کے باوجود تیزی سے بڑھتی طلب کو بغیر کسی ٹیکنالوجیکل جدت یا درآمدات میں اضافے کے پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

عام طور پر کان کنی سے حاصل کیا جانے والا لیتھیئم برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ روایتی گاڑیوں سے ہونے والے کاربن اخراج میں کمی کے لیے برقی گاڑیوں کو بہت اہم دی جا رہی ہے، جس کے سبب یورپ، امرکا اور چین میں ان کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برقی گاڑیوں کے لیے

پڑھیں:

کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو گزشتہ 78 برس سے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اس حل طلب تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام مسلسل جاری ہے۔ تین ہزار سے زائد کشمیری، جن میں بیشتر حریت قائدین شامل ہیں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کی قید کو طول دینے اور مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کیلئے ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وحشیانہ ظلم و تشدد دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے اور عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہی کشمیری عوام کے دکھوں کے مداوے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام کو گزشتہ 78برس سے حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
  • کراچی: ٹریکس نظام سے قبل اونرشپ کا مسئلہ  حل نہیں کیا گیا، چالان گاڑیوں کے سابق مالکان کو ملے گا
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
  • فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی
  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
  • کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبے کے تعمیراتی کاموںمیں سست روی کی وجہ سے سڑک کی بندش اور دھول و آلودگی کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا