بجٹ میں پھر کراچی سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا‘ مرکزی مسلم لیگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال -26 2025ء کے بجٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں ایک بار پھر کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مسلسل کراچی کو اس کے جائز ترقیاتی حقوق سے محروم کر رہی ہے، جو نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کراچی کے لیے کسی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں کراچی کہیں موجود نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اس سال معرکہ حق کے تھیم سے شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کے بینکوں کے صدور/ سی ای اوز، ممتاز صنعتکاروں اور تاجر برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جشنِ آزادی اس سال معرکہ حق کے تھیم سے شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ میں چاہتا ہوں تمام بینکرز، ملک کے ممتاز صنعتکار جشنِ آزادی کو منانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا جشنِ آزادی کی تقریبات میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورت لائٹوں سے روشن کیا جائے گا، ریلیاں اور پریڈز، کھیلوں کی سرگرمیاں، تعلیمی اداروں میں مختلف تقاریب، ٹاک شوز اور مالز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا محکمہ ثقافت 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں عوامی کنسرٹ اور فائر ورک منعقد کر رہی ہے، 13 اگست کو سی ویو اور شاہراہ فیصل پر ثقافتی انداز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کیپٹن سرور شہید اسپورٹس گالا گلستانِ جوہر میں محکمہ کھیل 13 اگست کو منعقد کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی جہانگیر کوٹھاری پر کنسرٹ اور فائر ورک کرے گی، محکمہ کھیل نشان پاکستان اور دو دریا پر میراتھون 10 اگست کو، گدھا گاڑی ریس سی ویو پر 10 اگست کو منعقد کرے گی۔ محکمہ فشریز بوٹ ریس پورٹ اور کیماڑی پر 9 اگست کو منعقد کی جائے گی۔
انھوں نے کہا وومن بائیک ریلی محکمہ ثقافت 13 اگست کو شہر سے چوکنڈی قبرستان تک منعقد ہوگا، محکمہ کھیل 13 اگست کو سائیکل ریس فیرئیر ہال سے مزار قائد تک منعقد کرے گی۔ محکمہ ثقافت حیدر آباد کلب میں میوزیکل اینڈ کلچرل شو 8 اگست کو کروائے گی۔ میوزیکل و کلچرل کنسرٹ سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں 8 اگست کو ہوگا۔
بینکرز اور صنعتکار سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں وزرا کی کمیٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے، جس میں میں صنعتکار اور بینکرز جشن آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دیں گے۔
تمام بینکرز اور صنعتکاروں نے وزیراعلیٰ کو جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔