data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر فضائی حملے کی سخت مذمت اور پاسدارن انقلاب، آرمی چیف سمیت متعدد فوجی افسران اور سائنسدانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاگل جنونی شخص نیتن یاہو نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے پورے خطے کو آگ میں دھکیل دیا ہے، پہلے غزہ، لبنان، حماس، حزب اللہ اور اب شام پر دوسرا بڑا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی ریاست دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے جسے شیطان امریکا کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، جماعت اسلامی جارح اور فاشسٹ ریاست کی جانب سے حالیہ فضائی حملے کو ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔اسرائیل کے اس اقدام سے نہ صرف خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگا بلکہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا،ایرانی حکومت کو اپنے تحفظ اور شہدا کا بدلہ لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے ، امریکا کی حمایت یافتہ صہیونی ریاست اس جارحیت کے نتائج کا مکمل طور پر ذمے دار ہے۔ صہیونی ریاست کے ہاتھ نہ روکے گئے تو کل کسی اور مسلم ملک کی باری ہوگی اس لیے مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں۔صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے اپنے ایک بیان میں ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے امن کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبرمیں ایران پر حملے،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے ،غزہ،لبنان اور شام پر مسلسل جارحیت اور مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام سے پہلے ہی عدم استحکام کے شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ حالیہ حملے کے بعد تنازع کے بڑھنے اور پھیلنے کی تمام تر ذمے داری اسرائیل پر عاید ہوگی ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیلی جارحیت اور مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔حالیہ حملہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی فضائی حملے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی اقدامات پربین الاقوامی برادری کی خاموشی صیہونی ریاست کو دہشت گردی کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے صہیونی ریاست اپنی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ایرانی اہداف کے خلاف بلا روک ٹوک حملوں کے ذریعے خطے میں تنازع کو وسیع کر رہی ہے۔اگر اب بھی مسلم حکمران بیدار نہ ہوئے تو پھر ایک ایک کرکے سب کی باری لگے گی اور امریکی واسرائیلی گٹھ جوڑ سے گریٹر اسرائیل کے لیے جاری سازشوں کو مزید تقویت ملے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صہیونی ریاست سلامتی کو ایران پر کے لیے

پڑھیں:

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-18

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • کراچی میں  ٹوٹی سڑکیں، ای چالان ہزاروں میں، حافظ نعیم کی سندھ حکومت پر تنقید
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا