فلم ’لو گرو‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی اور پاکستانی سینما میں ایک کامیاب رومانوی کامیڈی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جبکہ اس کے گانے بھی بےحد مقبول ہورہے ہیں۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں، جنہوں نے 11 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔
’لو گرو‘ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جس کی سنیماٹوگرافی بھی پسند کی جارہی ہے۔
اس فلم کا ایک گانا ’رات کے سائے‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔ اس میں رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسے اپنی آواز دی۔
اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور اسکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو بےحد متاثر کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح، جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موقع سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول اور مرد کے پاس سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے۔ کرائم سین سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔