— فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سےجدہ کےلیے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سے کراچی کراچی سے

پڑھیں:

کراچی:  مبینہ مقابلے کے دوران دو  ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہرقائد میں مطلع ابر آلود
  • یوکرینی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، روسی ایئرلائن ایروفلوٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ
  • روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں
  • کراچی:  مبینہ مقابلے کے دوران دو  ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • 5 اگست احتجاج؛ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا
  • پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • ایئرعربیہ نے پاکستان کے 2 بڑے شہروں کیلئے اپنی پروازیں بڑھادیں
  • دو سالوں کے دوران 5ارب 78 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف
  • پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان