data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، ایف ای ایس سی کے ممبر عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی نے بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام پر یونین کے نومنتخب سیکریٹری انور گریوال، جنرل سیکریٹری شفقت محمود سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیداران ضلع بہاولپور میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کریںگے۔ علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری صابر علی ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عبدالغفور میمن ، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عزین خانزادہ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شاہد جمیل ، عمرکوٹ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر ولی محمد ، جنرل سیکریٹری راشد حنیف ،سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر ظفر علی لودھی، جنرل سیکریٹری منور حسین شاہین، شہید بینظیر آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر بلال قریشی، نائب صدر نیک محمد ، بدین یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)کے صدر مرتضی میمن ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر محمد میمن ، جنرل سیکریٹری نزاکت علی اور دیگر نے بھی بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کیلیے پی ایف یو جے (ورکرز)کا حصہ بننے پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے بانی پرویز شوکت کے مشن کو آگے بڑھانے کیلیے امید کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونین آف جرنلسٹس جنرل سیکریٹری ورکرز کے صدر

پڑھیں:

عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی، ان کی رہائی قومی مسئلہ ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ’پاکستان کی بیٹی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کو ایک ’قومی مسئلہ‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے مخلصانہ اور مسلسل سفارتی کوششیں کی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی راستہ اپنایا، یہاں تک کہ صدر جو بائیڈن کی مدتِ صدارت ختم ہونے سے قبل ان کے لیے معافی کی درخواست بھی دی۔

اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو انسانی ہمدردی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مسلسل یہ معاملہ واشنگٹن کے ساتھ اٹھاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025ء کا آغاز
  • اسرائیل کو تسلیم کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • والدین بچوں کے لیے مشعلِ راہ
  • جنوبی شام کی علیحدگی پر مبنی اسرائیلی منصوبے پر ایران کا انتباہ
  • الحمداللہ، احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی، مریم نواز
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان
  • مرکزی صدر و نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان کا تنظیمی دورہ ملتان، رہنمائوں سے ملاقات 
  • وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر کا ورکرز کنونشن سے خطاب
  • عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی، ان کی رہائی قومی مسئلہ ہے، اسحاق ڈار