data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ہائیکورٹ نے بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں درج 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 16 جون کو بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں درج 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

عمران خان نے یہ ضمانت کی درخواستیں اپنے قانونی نمائندے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی ہیں، جن میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور دیگر مقامات پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کا ان پرتشدد کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں اور ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں، لہٰذا اعلیٰ عدالت بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے۔

عدالت کے آئندہ سماعت میں اہم قانونی نکات پر دلائل دیے جانے کی توقع ہے، جو ان مقدمات کی آئندہ کی کارروائی کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمران خان کی مقدمات میں ضمانت کی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کو آج ہی اپنے مؤکل سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے یہ حکم اُس وقت جاری کیا گیا جب سماعت میں  جیل حکام نے ملاقات سے متعلق تاخیر پر وضاحت پیش کی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح ہدایت دی کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل فوری طور پر جیل حکام سے فون پر رابطہ کر کے ملاقات یقینی بنائیں۔

سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جہاں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔ سماعت کے آغاز پر جیل حکام نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، جس کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم کے باوجود اب تک ملاقات نہیں ہو سکی، حالانکہ آج (منگل) بانی چیئرمین سے ملاقات کا دن ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ اتھارٹیز عدالت میں کیوں موجود نہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ انہیں ہدایت لینی ہے لیکن رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔ جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیے کہ میں نے دستخط کر دیے ہیں، آپ آرڈر لے لیں۔

دورانِ سماعت جیل حکام کی جانب سے عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پابندی کے کیس میں رپورٹ پیش کی گئی جب کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ وہ عمران خان سے براہ راست ہدایات حاصل کیے بغیر تفصیلی جواب جمع نہیں کرا سکتے۔

عدالت نے واضح حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات آج ہی کرائی جائے اور اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ پیشی پر رپورٹ پیش کی جائے کہ عدالتی احکامات پر کس حد تک عمل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • 190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار