عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا ۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔ جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے۔
Post Views: 3.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
فائل فوٹونو مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت سلمان اکرم راجہ کی استدعا پر ملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی تاہم اب آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کی جانب سے التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتہ کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کردیں۔