عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔
عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پُرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ جہاں جج ہماری سماعت نہیں کرسکتے وہاں کیا آئین اور کیا قانون ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، میرے خلاف 90 سے زائد بےبنیاد مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے انکار
اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بانی سے تفتیش کے لئے آمد ہوئی، نیکا کی 3 رکنی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایاز خان ہیں ٹیم کا تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل کا یہ دوسرا دورہ تھا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، تحقیقاتی ٹیم 2 گھنٹے تک جیل میں موجود رہی۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم عمران خان کا پیغام لے جانے والے شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔