بنگلہ دیشی حکومت کی ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بنگلہ دیش کی حکومت نے ایران پیں موجود اپنے شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں سفارت خانے اور دیگر ہنگامی ہاٹ لائنز پر رابطے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ
حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم تمام بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش میں ان کے رشتہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تہران میں بنگلہ دیش کے سفارت خانے اور ڈھاکہ میں وزارت خارجہ نے ہنگامی رابطے کے لیے ہاٹ لائنز قائم کر دی گئی ہیں۔
ایران میں رہنے والے تمام بنگلہ دیشی شہری اور بنگلہ دیش میں ان کے خاندان کے افراد ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل موبائل نمبرز (بشمول واٹس ایپ کے ذریعے) کے ذریعے براہ راست سفارت خانے یا وزارت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہاٹ لائن – بنگلہ دیش کا سفارت خانہ، تہران:
1 +98 990 857 7368
2 +98 912 206 5745
ہاٹ لائن – وزارت خارجہ، ڈھاکہ:
+880 1712 012847
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران میں بنگلہ دیشی شہری بنگلہ دیش حکومت بنگلہ دیشی شہری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران میں بنگلہ دیشی شہری بنگلہ دیش حکومت بنگلہ دیشی شہری بنگلہ دیشی بنگلہ دیش ایران میں
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :