امریکیوں کے خلاف تشدد کے امکانات بڑھ رہے ہیں، عراق میں امریکی سفارتخانے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد یا امریکی ملکیت والے کاروباروں اور امریکیوں کے اکثر مقامات کے خلاف حملوں کے بڑھتے ہوئے امکانات سے آگاہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سفارت خانے نے عراق میں تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غیر ملکیوں کی کثرت والی جگہوں اور کسی بھی بڑے اجتماع یا ہجوم سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔