Jasarat News:
2025-11-05@03:00:48 GMT

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اور پیروی اختیار کر لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی، قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں کوئی شخص کہے ’’افسوس میری اْس تقصیر پر جو میں اللہ کی جناب میں کرتا رہا، بلکہ میں تو الٹا مذاق اڑانے والوں میں شامل تھا‘‘۔ یا کہے ’’کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی متقیوں میں سے ہوتا‘‘۔ یا عذاب دیکھ کر کہے ’’کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں‘‘۔ (سورۃ الزمر55تا58)

سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے مروی ہے، نبی اکرمؐ ایک روز میدانِ اْحد میں منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا: بے شک میں تمہارا پیش رو اور تم پر گواہ ہوں۔ خدا کی قسم! میں اپنے حوضِ کوثر کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں، بے شک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں – یا فرمایا: روئے زمین کی کنجیاں – عطا کر دی گئی ہیں۔ خدا کی قسم! مجھے یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگو گے، بلکہ مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ تم دنیا کی محبت (یعنی مال و دولتِ دنیا کی حرص) میں مبتلا ہو جاؤ گے۔ (بخاری و مسلم)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میں دلچسپ گفتگو کی اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی شاندار پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔سلمان علی آغا نے بابراعظم سے ان کی بیٹنگ کے بارے میں دلچسپ انٹرویو کیا، جس دوران بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر اسپنرز کے خلاف تھوڑی مشکل پیش آئی تھی، سلمان علی آغا کے ساتھ پھر یہی پلان کیا کہ جہاں موقع ملے گا اور گیند ہماری رینج میں آئے گا تو اس پر چانس لیں گے۔اس کے بعد سلمان نے کہا تو آگیا پھر رینج میں؟ جس پر دونوں کھلاڑی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنے شاٹس پر رہا، اپنے آپ کو بیک کیا اور الحمد اللہُ میچ جیت گئے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ کی اننگز پر پوری ٹیم، لوگ اور پورا پاکستان خوش ہوگا، ہمیں لگتا ہے کہ اگر آپ رنز بناتے ہیں تو ہم کچھ بھی جیت سکتے ہیں۔ساتھ ہی سلمان نے سوال کیا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ بیٹنگ کے دوران اتنا بھگایا کیوں مجھے، جس پر بابر نے جواب دیا کہ آپ نے ہی ڈبل رنز لیے زیادہ، آپ کپتان ہیں، فینز اور ٹیم کی جو مجھ سے امیدیں تھیں اس پر ویسا نہیں اتر پا رہا تھا، اپنی ٹریننگ پر فوکس رکھا، پچ پر کافی وقت گزارتا رہا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہر وقت پازیٹو رہا، امید تھی کہ بہتری آئے گی، ایسے مومنٹ آتے ہیں جہاں لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے مگر کبھی کبھی چیزیں آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتیں۔کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آپ جب پرفارم نہیں کر رہے ہوتے تو آپ ڈاؤن رہتے ہیں مگر بابر کے ورک ایتھکس بہت شاندار ہیں، بابر آتا ہے اپنی پریکٹس کرتا ہے، فیلڈنگ کرتا ہے اور یہی چیزیں انہیں بڑا پلیئر بناتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • مرزا رسول جوہؔر کی یاد میں
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
  • تجدید وتجدّْ
  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو