آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کا تصادم، ایرانی ساحل کے قریب حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز ایڈالن اور فرنٹ ایگل آپس میں ٹکرا گئے، تاہم برطانوی شپنگ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ دونوں جہازوں کو سیکیورٹی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ایرانی ساحل سے تقریباً 28 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں دونوں آئل ٹینکرز نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں فرنٹ ایگل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جسے بعد ازاں بجھا دیا گیا، جبکہ یو اے ای کوسٹ گارڈ نے ایڈالن سے عملے کے 24 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
برطانوی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ایڈالن آئل ٹینکر خالی تھا اور سویز کینال کی جانب رواں دواں تھا، جبکہ فرنٹ ایگل ٹینکر پر دو ملین بیرل عراقی خام تیل موجود تھا جو چین منتقل کیا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب نیوی گیشن سسٹمز میں فنی مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کا تحفظ ایک عالمی سلامتی کا مسئلہ ہے، اور اس گزرگاہ کی بندش سے عالمی توانائی منڈی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ، 46 مسافر زخمی
راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹرین پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 46 مسافر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر نالہ ڈیک کے قریب حادثہ پیش آیا اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں اور مسافروں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے بوگیوں سے باہر نکالا۔
وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور وجوہات جاننے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جلد از جلد مسافروں کی امداد کے لیے کارروائیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کردی۔