نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا سنسنی خیز مقابلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ پول بی میں 4 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔
گرین شرٹس آج اگر نیوزی لینڈ کو اہم معرکے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔
دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔