کراچی: قتل کے بعد خاتون کی لاش سمندر میں پھینکنے والا ملزم 3 سال بعد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔
خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی رشتہ دار جناح اسپتال پہنچ گئے۔
ڈوبنے والے اورنگزیب کے دوست نے بتایا کہ اورنگزیب عالم اسکول ٹیچر تھااور اس کا سابقہ اہلیہ کے ساتھ کیس چل رہا تھا جس نے بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کا بہاؤ خاصہ تیز ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے تاہم اورنگزیب کی تلاش جاری ہے۔