صحافی پر حملے کے کیس میں ملزم ارمغان قصوروار قرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمے، یعنی صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
بہادرآباد پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں پراسیکیوشن کے آٹھ سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق، 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران ارمغان نے فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟
عبوری چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ اس نے بیان دیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ مدعی مقدمہ نے بھی ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا عبوری چالان منظور کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 15 کو منتقل کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسداد دہشتگردی صحافی حملہ مصطفیٰ عامر ملزم ارمغان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی صحافی حملہ مصطفی عامر
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔