ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ ایٹمی صلاحیت کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی حکومت کے خاتمے کےلیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں، ٹرمپ کی یک محوری بادشاہت نہیں چلے گی۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کو عسکری، سیاسی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے محاذوں پر متحد ہونا ہو گا۔
اس سے قبل اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے، امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے سدباب کےلیے اندرونی بحران ختم کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے نے کہا کہا کہ کہ جنگ
پڑھیں:
اسرائیل کی حمایت بند کرنے تک امریکا سے مذاکرات نہیںہونگے، ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-6
تہران (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا اور ایسے ملک سے تعلقات قائم نہیں کرسکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔