پاکستان فوجی، سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل جو 2 سال سے چل رہا ہے یہ اس کی کامیابی کی ضمانت ہے، سول اور ملٹری لیڈر شپ کے تعاون سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان فوجی، سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بہت سی کامیابیاں ملی ہیں، فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک بھارت جنگ میں کامیابی ملی، ہماری ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے، پہلی بار کسی بھی ملک کے فوجی سربراہ کو اس طرح کھانے پر مدعو کیا گیا، جو بیانات آ رہے ہیں اس سے واضح ہو رہا کہ پاکستان فوجی، سفارتی اور معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل جو 2 سال سے چل رہا ہے یہ اس کی کامیابی کی ضمانت ہے، سول اور ملٹری لیڈر شپ کے تعاون سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ایران پر مشکل وقت ہے، باقی برادر اسلامی ملکوں اور پڑوسیوں پر لازم ہے اس وقت ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترقی کی منازل طے کر رہا ہے کہنا تھا کہ خواجہ آصف
پڑھیں:
بھارت کو شکست ‘پاکستان کے خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب ہو گئے۔خالد محمود نے الیکشن میں بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے 18 ووٹ سے شکست دی۔بینکاک میں ہونے والے پہلے کانگریس اجلاس کے دوران عہدے پر الیکشن ہوا۔خالد محمود کی کامیابی سے بین الاقوامی کھیلوں کی قیادت میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے علاقائی اعتماد کا اظہار ہے۔خالد محمود کا انتخاب نہ صرف اولمپک باکسنگ بلکہ ایشیا میں بھی کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور سپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔