data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہارورڈ کی تحقیقات کار پر مینڈک اسمگل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی سائنس دان اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کینسر کی تحقیق کار سینیا پیٹرووا میساچوسٹس کی وفاقی عدالت میں سماعت کے لیے پیش ہوئیں جہاں حکومتی اور دفاعی وکلا نے اس بات پر بحث کی کہ آیا وہ امریکا میں حیاتیاتی مواد لے کر آئی تھیں یا نہیں۔ چھٹیاں گزار کر وہ فروری میں فرانس سے واپس آئی تھیں جب بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے ان سے تفتیش کی اور ان پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایاتھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے کے دوران چاقو سے حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
  • این ای ڈی کے لیکچرار کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
  • امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے
  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا
  • حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے