ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبۂ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی کی حدود میں کچھ روز قبل پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث بادل چھانے لگے تھے اور ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آسٹریلیا میں سیزن کی پہلی برفباری، ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا
آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے جہاں سیزن کی پہلی برفباری نے ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا۔
ریاست نیو ساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ جس کے باعث درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔
دوسری جانب برف سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی موج مستی جاری ہے۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ۔