اسرائیلی حملوں میں ایران کے پانچ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا، ہلال احمر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ان نئے ثبوتوں کو بین الاقوامی فورمز جیسے بین الاقوامی عدالت انصاف اور عالمی ریڈ کراس کو بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں صیہونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں پانچ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہسپتالوں اور ان کے اردگرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجہ سے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ، مریضوں کو دھوئیں سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وقت ان پر طاری خوف اور اضطراب کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ان نئے ثبوتوں کو بین الاقوامی فورمز جیسے بین الاقوامی عدالت انصاف اور عالمی ریڈ کراس کو بھیجیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی ہلال احمر کہا کہ
پڑھیں:
شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات
شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات
بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے “کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام نے مثبت طورپر متعلقہ تجاویز اور مشورے پیش کیے ہیں اور بہت سی قابل قدر آراء اور تجاویز دی ہیں، متعلقہ محکموں کو ان کا بغور جائزہ لینا چاہیے اور انہیں شامل کرنا چاہیے۔
رواں سال 20 مئی سے 20 جون تک “15ویں پانچ سالہ منصوبے” کی تشکیل کے لیے ایک آن لائن عوامی مشاورتی سرگرمی کی گئی اور نیٹیزنز سے مجموعی طور پر 3.113 ملین سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جو اس منصوبے کی تشکیل کے لیے مفید حوالہ فراہم کرتی ہیں۔