اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لیے عزاز قرار دیا اور کہا کہ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریق نے خوش گوار ماحول میں متعدد اور وسیع معاملات پر بات کی اور اس دوران پاک-امریکی تعلقات مفصل طور پر زیر بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان شاید ایران کو بہتر سمجھتا ہے، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور صدر ٹرمپ  نے فیلڈ مارشل کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی۔

فیلڈ مارچل دورہ امریکے کے دوران مزید اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان امریکی صدر فیلڈ مارشل نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ہیلی کاپٹر کا اضافہ، ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت

 پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ترین ہیلی کاپٹر Z-10ME کی صورت میں مزید اضافہ ہو گیا جو ہر موسم میں ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اورجدید ہیلی کاپٹر کی پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹر کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین ہے، ہر موسم میں اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ اس جدید نظام کی شمولیت ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ  فیلڈ مارشل کی ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے پرتپاک استقبال کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر فیلڈ مارشل نے تیاری کے اعلیٰ معیار پر اظہارِ اطمینان کیا، جوانوں کے غیر معمولی حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی مہارت کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور قومی یکجہتی، سول ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مکمل قومی حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے پاک فوج کی جانب سے جاری تربیتی سرگرمیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تیاری دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جیل میں وکلا سے کیا باتیں کرتے ہیں؟
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، دی اکانومسٹ
  • فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی: دی اکانومسٹ
  • برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ ‘ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، پاک امریکہ تعلقات کی کوششوں کو سراہا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • ’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
  • پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ہیلی کاپٹر کا اضافہ، ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت
  • پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا