چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔
چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک دوسرے کے عدالتی نظام اور تجربات سے سیکھنے کے مواقع کی قدر کرتا ہے۔
فریقین نے بامعنی تعاون اور جوڈیشل اکیڈمیوں کے درمیان شراکت داری کی بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مزی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت
جوڈیشل افسران کو جدید آلات اور تقابلی قانونی نقطہ نظر کے لیے مشترکہ تربیتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عدالتی عمل میں جدت لانے اور تجارتی اور مزدور عدالتوں کے قیام پر بھی بات ہوئی۔
مزید پڑھیں: قانون کی حکمرانی ہی ہمارا مقصد ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اس موقعے پر باہمی تحقیق اور بین المذاہب مکالمے پر توجہ مرکوز کرنے والے تقابلی قانونی مطالعات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس یحیی آفریدی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سعودی عرب کے سعودی سفیر جسٹس یحیی چیف جسٹس
پڑھیں:
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شہباز کابینہ کی منظوری، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم سے ملاقات، مبارکباد دی۔۔۔!!! pic.twitter.com/SRw99ato2C
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 4, 2025
اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے محمد سعید کو چیئرمین واپڈا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین واپڈا تعینات لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید وفاقی حکومت وفاقی کابینہ وی نیوز