مانسہرہ تودا گرنے سے 3 افراد جاں بحق،لاشیں لاہور منتقل کی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42: ضلع مانسہرہ کے علاقہ ناران میں تودا گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوگئی
جاں بحق ہونے والوں میں 42 سالہ طاہر محمود، اس کا بیٹا 13 سالہ ابوبکر شامل ہیں ،ابوبکر کا ماموں زاد بھائی 22 سالہ طیب شفیق بھی حادثے میں جان سے گیا
متوفین گنج بازار مغلپورہ کے رہائشی تھے، متاثرہ خاندان غم سے نڈھال ہوگئے ، جاں بحق افرادکی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد لاہور منتقل کی جائیں گی
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔