شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کے لیے اہم خبر، شناختی قواعد میں ترامیم نافذ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔
نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف آر سی کو قانونی حیثیت دے دی گئی، معلومات کی درستی کا اقرار نامہ لازم ہے۔ایک سے زائد شادیاں کرنے والے افراد کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے۔نادرا کا کہنا ہے کہ کارڈ ضبطی یا بحالی کا فیصلہ 30 دن میں کیا جائے گا، بغیر چپ والے کارڈ میں اسمارٹ کارڈ کی خصوصیات شامل کردی گئیں، اردو کے ساتھ انگریزی کوائف اور کیو آر کوڈ بھی درج ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔