ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی پیھچے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے بھارتی فلم ’ہاؤس فُل فائیو‘ کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم لو گرو دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ کما چکی ہے جبکہ یو کے میں باکس آفس پر ’لو گرو‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر 56 ہزار پاؤنڈز کمانے والی اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو شکست دے دی ہے۔
لو گرو یو کے میں ریلیز سے اب تک 9 دنوں میں 266 ہزار پاؤنڈز، تقریبا 10 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سنیما گھروں میں بھی لالی ووڈ کی فلم کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سوشل میڈیا صارفین بھی لو گرو کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا، ’’ابھی کچھ دن پہلے لو گرو دیکھی تھی اور سچ پوچھیں تو یہ دیکھنے کے قابل ہے۔‘‘
ایک اور مداح نے کہا، “لو گرو ایک بہترین فلم ہے۔ مجھے یہ پسند آئی۔” ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، “اس میں بالی ووڈ فلموں کی طرح کوئی بیہودہ سین نہیں ہے”
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لو گرو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے شوکت بسرا سے لفظی جھڑپ، ن لیگی رہنما شو چھوڑ کر چلے گئے
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کے ساتھ لفظی جھڑپ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر قمر الاسلام راجہ احتجاجاً شو چھوڑ کر چلے گئے۔
نجی ٹی و ی کے پروگرام میں عمران خان کے صاحبزادوں کی پاکستان آمد کا موضوع زیر بحث تھا۔ اس دوران شوکت بسرا نے نواز شریف کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب قمر الاسلام راجہ کے بولنے کی باری آئی تو انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اس دوران شوکت بسرا انہیں بار بار ٹوکتے رہے۔
اینکر نے جب ان سے اپنی باری پر بولنے کی درخواست کی لیکن اس کے باوجود وہ قمر الاسلام راجہ کی گفتگو کے دوران بار بار لقمے دیتے رہے جس کی بنا پر وہ شو سے اٹھ کر چلے گئے۔بعد ازاں بریک کے دوران پروگرام کی ٹیم نے راجہ قمر الاسلام کو واپس شو میں بیٹھنے پر راضی کرلیا۔