مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بےنظیر بھٹو نے کی: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بےنظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھیں، مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بےنظیر بھٹو نے کی ہے۔
مراد علی شاہ نے بےنظیر بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی، بےنظیر بھٹو ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں، ہم محترمہ کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بےنظیر بھٹو کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا۔
’بےنظیر بھٹو نے جمہوریت اور ملک کےلیے کام کیا‘دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بی بی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو ایک عظیم رہنما تھیں جو عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، بےنظیر بھٹو نے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود، جمہوریت اور ملک کےلیے بہت کام کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ آج بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے کئی مستحق گھرانے باعزت طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محترمہ بےنظیر بھٹو بےنظیر بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔