کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کرنیکی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای انوائسنگ اور سیلز ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی معیاد میں یکم جولائی اور یکم اگست 2025 تک مزید توسیع کردی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے سافٹ ویئر پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کیساتھ منسلک کروانا ہونگے۔
کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم جولائی2025 سے جبکہ نان کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم اگست2025 سے اپنے سافٹ ویئر پرال یا ایف بی آر کی لائنسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ منسلک کروانا ہونگے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نان کارپوریٹ سیکٹر کے کمپیوٹر سسٹم ایف بی آر
پڑھیں:
ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم ختم، پنجاب اور سندھ میں موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد:ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم 2025 کا اختتام ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔
پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اگلے ہفتے بالائی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم قدرے گرم رہے گا۔