قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز!۔
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
حسن نواز کو شادی کی تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیانویلا جوڑازہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق،خوشیوں بھراگھرماتم کدہ بن گیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حسن نواز
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔