قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا آغاز
پڑھیں:
اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
لندن:بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔
پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔
محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کا مختصر احوال:
اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا کر 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔
بھارت نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 396 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ یشسوی جیسوال نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 105 اور ہیری بروک نے 111 رنز کی جاندار اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم 367 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جیت سے صرف 6 رنز کی دوری پر رہ گئی۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکاش دیپ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔