ایران کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب، پاکستان، چین، روس کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر بلایا گیا ہے، پاکستان نے اس درخواست کی حمایت کی ہے۔
ایران کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے متعلقہ درخواست کو چین اور روس کی بھی حمایت حاصل ہے۔
اس سے قبل اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے عزیز بھائی ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، انہوں نے بدلتی علاقائی صورتِ حال پر ایران کا نقطہ نظر بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دورانِ گفتگو ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر قانونی حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور یواین چارٹر کے تحت ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، دفاع کےحق کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل ہنگامی اجلاس اسحاق ڈار نے ایران کی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔
بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔