امریکی حملے کے بعدایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، تل ابیب ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل برسادیے، جن کے نتیجے میں تل ابیب ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں 86 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں اسرائیلی فوج کی 14 تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، سپورٹ بیسز، بایولوجیکل ریسرچ سینٹرز شامل ہیں۔
ایران نے دعویٰ کیا کہ لانگ رینج میزائلز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی صریح خلاف ورزی کی ہے، اور یہ حملے مجرمانہ، غیرقانونی اور ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے،امریکا نے اسرائیل کی حمایت کر کے ایران کے خلاف خطرناک جنگ کا آغاز کیا ہے۔ یہ عالمی اخلاقیات اور سفارتی ضابطوں کی کھلی توہین ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایرانی صدر کا پُرتپاک استقبال اعلان ہے کہ ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ خوشخبری سنائی ہے اور ترقی یافتہ اور خوشحال مضبوط پنجاب نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پہلے لاہور آئے تو ایک طبقہ نے ہر موقع کو متنازعہ بنانا ہوتا ہے، انہیں اس بات کی بھی تکلیف شروع ہو گئی۔ ایرانی قوم کی علامہ اقبالؒ کیساتھ فکری اور جذباتی وابستگی ہے، انہیں وہ شاعر مشرق مانتے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا نواز شریف اور مریم نواز نے پرتپاک استقبال کیا، نواز شریف کا ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنا اس بات کا اعلان ہے کہ ہمارا ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تو پاکستان نے ایران کی حمایت کی تھی، اور اب شاندار استقبال کا مطلب واضح ہے کہ پوری پاکستانی قوم ایران کیساتھ ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔