بیرسٹر گوہر کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ پاکستان میں سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ ایران
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔