مالاکنڈ: سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن، کاروباری مراکز بند
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مالاکنڈ ڈویژن میں حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی، مختلف اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔
ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی صورت سیلز ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقے کے عوام اور معیشت کے لیے ناقابل قبول ہے۔جماعت اسلامی نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے اظہار یکجہتی کیا۔
تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دس فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔تاجر رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مالاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے اور حکومت کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ڈویژن میں مزید وسعت اختیار کر جائے گا۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔