کراچی میں ولیمے کی تقریب اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کی منفرد مثال
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی میں ولیمے کی تقریب کو اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کی ایک منفرد مثال بنا دیا گیا۔
اہلِ غزہ سے یکجہتی کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کراچی میں ولیمے کی تقریب کو سر زمینِ فلسطین کے نام کر دیا گیا۔
تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر میں فلسطین کا رنگ چھایا رہا۔
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوزشرکاء کو فلسطینی مفلر پہنائے گئے، بیجز دیے گئے، دولہا نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں بھی اہل غزہ کا دکھ نہ بھولیں۔
ولیمے کی اس تقریب میں ننھے بچوں نے "فری فلسطین" کے نعرے لگا کر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا، مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا، بچوں نے فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی، جبکہ "بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی بے مثال کامیابی پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ولیمے کی
پڑھیں:
اسلامی یکجہتی کھیل 2025: پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار سیمی فائنل میں، عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی باصلاحیت باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔
فاطمہ زہرہ نے اپنے حریفوں کے خلاف مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں فتح حاصل کی۔ ان کی کامیابی نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا ’میری پوری کوشش ہے کہ میں فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کروں۔‘
دوسری جانب، پاکستانی ایتھلیٹ عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کے لیے ایک اور اعزاز جیت لیا۔
ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، اور فاطمہ زہرہ کی سیمی فائنل تک رسائی نے پاکستانی کھیلوں میں ایک نئی امید کی کرن روشن کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 ریاض سعودی عرب عروشہ سعید فاطمہ زہرہ