منشیات کا عالمی دن: آگاہی اور شعور بیداری کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
علی ساہی: دنیا بھر میں منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا، نشے کے خلاف اجتماعی شعور بیدار کرنا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے ڈرگ فری پنجاب کامشن پایہ تکمیل تک پہنچانےکاعزم دہراتےہیں،منشیات کاجڑسےخاتمہ،نوجوان نسل کوجان لیواخطرات سےبچانےکی تجدیدعہدکادن ہے، رواں سال صوبہ بھرمیں منشیات فروشوں کےٹھکانوں پر52ہزار400سےزائدچھاپےمارے ،مکروہ کاروبارمیں ملوث24ہزارملزمان گرفتار،23ہزار800سےزائدمقدمات درج کئےگئے۔
لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی
منشیات فروشوں سے 14325 کلوسے زائد چرس ، 1210 کلوہیروئن برآمد کر لی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کےدوران 443کلو گرام آئس برآمد کی گئی،2034کلوافیون،3لاکھ98ہزار500لٹرسےزائدشراب بھی برآمدکی گئی، پنجاب پولیس منشیات کی خریدو فروخت کے خلاف آپریشنزمیں تیزی لائی ہے، منشیات کاشکارافرادکی بحالی کیلئےپورےمعاشرےکوملکرکوششیں کرناہونگی۔
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
مزید :