محرم الحرام کے دوران عائد ہونے والی پابندیاں اور مسائل، ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اولیاء کے شہر ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابوطالبؑ کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابوطالبؑ اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علما منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی مرکزی صدر عزاداری ونگ وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے افراد باہمی رواداری سے نواسہ رسولؑ جگر گوشہ علیؑ و بتولؑ کی یاد میں محرم الحرام کی تقریبات میں شریک ہو کر خانوادہ رسولؐ کو پرسہ پیش کرتے ہیں، ملتان ڈویژن میں 909 جلوس ہائے عزا روایتی و لائسنسی برآمد ہوتے ہیں اور 3182 مجالس عزا عشرہ محرم الحرام کے دوران برپا ہوتی ہیں، گزشتہ کچھ برسوں سے حکام بالا نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر بلاجواز ملت تشیع کو ہراساں و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف ائی آر
پڑھیں:
ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کو بجلی صارفین سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا
فائل فوٹوارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھایا ہے،201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 301 یونٹس استعمال کرنے والوں کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کرسکتی ہے۔