راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے قریب گیا میں نے اس سے فاصلہ کیا، موجودہ حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں، اسی لئے بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بندہ رہ ہی نہیں گیا، کون سی پارٹی ہے جس کو سیاسی پارٹی کہا جائے، جو آئین اور جمہوریت کی بات نہیں کرتا وہ سیاست نہیں کررہا، بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس کر ہی نہیں سکتا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ہی نہیں

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی کی بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔

نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے"۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی تک یہ پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بھارت کا حیران کن رد عمل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کیلئے سیاست، تحریک کی سربراہی آسان نہیں ،راناثنا
  • شاہ محمود قریشی کی بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل
  • عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں : رانا ثنا اللہ
  • عمران کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں‘ رانا ثنااللہ
  • عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں:رانا ثناء اللہ 
  • پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ، بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات سیاسی نہیں تھی: رانا ثناء 
  • بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، رانا ثنا
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ۔۔: راناثنااللہ کا بڑا بیان
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی: علیمہ خان
  • طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا، علیمہ خان