بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کے بزنس نمائندگان کے سمپوزیم میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے فوائد کو چین کے صنعتی فوائد کے ساتھ ملا کر زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات تشکیل دی جا سکتی ہے، اور کاروباری اداروں کی عالمی مسابقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسرا، چین میں مصنوعات اور خدمات کے صارفین کی بڑی تعداد موجود ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے درمیان ایک موثر تعامل ہے، جس سے کاروباری اداروں کو وسیع گنجائش اور بڑے مواقع مل سکتے ہیں.

تیسری بات یہ ہے کہ چین کی معیشت نے ایسا استحکام پیدا کیا ہے جو بیرونی شدید عوامل کا مقابلہ کر سکتا ہے،جس سے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز چین میں زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 160 کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال میں چین کی پالیسی کا استحکام اور طویل مدتی منصوبہ بندی خاص طور پر قابل قدر ہے۔ غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کے اقتصادی امکانات اور کھلے تعاون پر بھرپور اعتماد ہے، اور وہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: شہبازشریف

نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے، ماحولیاتی تحفظ کےلیے ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب میں پاکستان نے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا۔

وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی بحران کی بہتری میں ہاتھ بٹانے کو تیار ہے مگر عالمی برادری بھی اس سلسلے میں اپنے وعدےپورے کرے۔ قرض، قرض اور مزید قرض مسئلے کاحل نہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: شہبازشریف
  • شہباز شریف کا عالمی برادری سے کلائمیٹ فائنانس کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
  • چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیز کا مصنوعات کے مینوفیکچرنگ کا عندیہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات
  • سیلاب متاثرین کی امداد وزیرِ اعلیٰ کارڈ یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے؟ نیا تنازعہ پیدا ہو گیا
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
  • مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے
  • معیشت کی نئی سمت، کثیر الجہتی چیلنجز
  • رانا تنویر کا ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اشارہ
  • سپین کے وزیر اعظم کا فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ