لاہور: نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور میں نشتر کالونی کے نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت چومبا کیرن کے نام سے ہو گئی ہے، جو زیمبیا کی شہری تھی۔
لاش چھوڑ کر بھاگنے والا اس کا ہی ساتھی نکلا، سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق زیمبیا کی چومبا کیرن کو اسپتال میں چھوڑ نے والے شخص کی شناخت ولیری نکومبو کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ملزم خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔
پولیس کےمطابق خاتون اور ملزم دونوں نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائے پر رہتے تھے، ملزم خاتون کو کرائے کی گاڑی میں اسپتال لے کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
لاہور:گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج پر حملہ کیا گیا اور مہم کے دوران ایک خاتون نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکر نے مذکورہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے دو بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کر دیا۔
خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسنیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا، اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔