Islam Times:
2025-08-11@17:28:49 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کاٹھور، گڈاپ، ملیر، صفورا، ماڈل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور گلشن حدید، میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاٹھور، گڈاپ، ملیر، صفورا، ماڈل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور گلشن حدید، میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، طارق روڈ، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ سرجانی ٹاؤن اور طارق بن زیاد سوسائٹی ملیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پڑھیں:

لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار ،باغبانپورہ ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو ،مغل پورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 1546.00 فٹ ہے اور 96 فیصد بھر چکا ہے، منگلا ڈیم کا 1205.25 فٹ لیول ہے اور 63 فیصد بھر چکا ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔نوشہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ریلوے کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، ڈسپنسری بھی محفوظ نہ رہی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی 24 گھنٹے بند رہے گی
  • بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
  •   محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی  
  • کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ میں سیلاب
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور شدید حبس کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار