غزہ میں قیامت: 24 گھنٹوں میں 72 فلسطینی شہید، امداد کے منتظر بھی نشانہ بنے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔
محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسرائیل کا غزہ پر تازہ حملہ، 65 فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت
حکومتِ پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم از کم 65 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کا منصوبہ خطے میں نئےالمیہ کو جنم دے گا، اقوام متحدہ
ترجمان کے مطابق یہ حملہ بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو قابض طاقت کی مجرمانہ کارروائیوں کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو بے گناہ شہریوں کے قتل عام سے روکے، اور اسے اس کے جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیل کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ایک آزاد، خودمختار، مستحکم اور مسلسل ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 61 ہزار 709 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 17,492 بچے اور 9000 سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 11لاکھ سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل پاکستان حملہ دفتر خارجہ غزہ فلسطین مذمت