اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.

77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جس کا کل حجم 170 کھرب روپے رکھا گیا ہے، اس بجٹ میں نہ صرف جارحانہ ٹیکس اقدامات سے گریز کیا گیا بلکہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے معمولی ریلیف بھی فراہم کیا گیا، جسے سرمایہ کاروں نے مثبت طور پر قبول کیا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف کے مطابق، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر معاشی بنیادیات کی طرف موڑ دی ہے، افراطِ زر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جیسے عوامل نے شرح سود میں ممکنہ کمی کی امید پیدا کی ہے، جو مستقبل میں سنگل ڈجٹ تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی، تیل و گیس کی تلاش اور ان سے منسلک سپلائی چین سے جڑے حصص میں سرگرمی بڑھی ہے، کیونکہ سال کے اختتام سے پہلے گردشی قرضے کے خاتمے کی توقع ہے۔

اویس اشرف کا کہنا تھا کہ افراطِ زر مالی سال 2026 میں 4.5 فیصد کے تخمینے سے بھی نیچے جا سکتی ہے، جس سے مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی کا امکان ہے اور مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل جنگ بندی کے اعلان کے بعد انڈیکس میں 6 ہزار 79 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جب کہ جمعرات کو سرمایہ کاروں نے منافع لینے کے باعث مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری لائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا چینی وزیر خارجہ یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز، جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے ، وزارت خارجہ چین سینیگال کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر چین اور ایکواڈور کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق اوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجٹ کی منظوری زبردست تیزی مارکیٹ میں پوائنٹس کا کے بعد

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:

کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔

گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے عملی اقدامات جاری ہیں۔

سال 2024 میں جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا۔ یہ اقدام نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیو اسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
  • سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں پیش رفت، امریکا سے درآمد شدہ مویشی پہنچ گئے
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے
  • اجتماع عام کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں ، جاوید قصوری
  • بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مسلسل مندی: غیر یقینی حالات نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا