ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی

پڑھیں:

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئرش فٹ بال کی گورننگ باڈی کے اراکین نے اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے فوری طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے۔

فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیل کی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فیفا کی دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
  • سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا
  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور
  • آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی معطلی کی قرارداد منظور کر لی
  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی