حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، جنوبی شہر سائرنز سے گونج اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن سے ایک بیلسٹک میزائل جنوبی اسرائیل پر فائر کیا۔ میزائل کا ہدف اسرائیل کے شہر بیئرسبع، ڈیمونا اور ارد کے قریبی علاقے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا یمن میں حوثی اہداف پر حملہ، مزید کارروائیوں کی دھمکی
حملے کے فوراً بعد ان شہروں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تاکہ لوگ محفوظ مقام پر جا سکیں۔
اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو روک دیااسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے سے چند منٹ پہلے شہریوں کو ان کے موبائل فون پر وارننگ الرٹ بھیج دیا گیا تھا۔
حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے خلاف ان کے ’مزاحمتی اقدام‘ کا حصہ ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے جواب میں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملے جاری رہے تو وہ بھی بھرپور جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
علاقائی کشیدگی میں اضافہیہ حملہ خطے میں جاری کشیدگی کا حصہ ہے، جہاں ایک طرف غزہ میں جنگ جاری ہے، دوسری طرف امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت بھی بڑھ رہی ہے۔
حوثیوں نے مستقبل میں مزید حملوں کا عندیہ دیا ہے، جس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ عالمی برادری نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بیلسٹک میزائل حوثی یمن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بیلسٹک میزائل اسرائیل کے
پڑھیں:
بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے کیسے بچایا؟ شوہر کا بیان سامنے آ گیا
—فائل فوٹوسکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔
گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔
شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر مگر مچھ کے حملے کا واقعہ ناراکینال کی آر ڈی 115 شاخ میں پیش آیا۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی جسے مگر مچھ گھسیٹ کر دریا میں لے گیا تھا، میں نے چھلانگ لگائی اور مگرمچھ سے بیوی کو بچایا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ بیوی کی وجہ سے مجھے بلکل خوف محسوس نہیں ہوا اور میں اسے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے چلا گیا۔